دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے ایک اور انتہائی زبردست سہولت متعارف

دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے ایک اور انتہائی زبردست سہولت متعارف
دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے ایک اور انتہائی زبردست سہولت متعارف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت دبئی کی ایک منافع بخش انڈسٹری ہے اور دبئی حکومت اس میں جدت لانے اور سیاحوں کو لبھانے کے لیے نت نئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔ایسے میں دبئی حکومت کی طرف سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی کبھی نظرانداز نہیں کیا گیا، یہاں بھی مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔ اب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نئے فیملی ٹرمینل کا اضافہ کر دیا گیا جس کا مقصد بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے خاندانوں کو پروازوں کے انتظار کے دوران آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔یہ نیا ٹرمینل ایئرپورٹ کے گیٹ بی 7اور بی 8کے درمیان بنایا گیا ہے ، اس میں بچوں کے کھیلنے کے لیے بھی ایک حصہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں بچوں کے کھیلنے کے لیے مکمل سامان موجود ہے، یہاں ٹی وی سکرینیں بھی لگائی گئی ہیں جن پر بچوں کے ٹی وی پروگرام دکھائے جائیں گے، اس نئے ٹرمینل پر بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے کے لیے بھی کمرے بنائے گئے ہیں۔

نئے ٹرمینل پر آرام دہ سیٹیں اس انداز میں نصب کی گئی ہے کہ مسافر اگر اپنی فیملی کے ساتھ الگ بیٹھنا چاہیں تو وہ بیٹھ سکتے ہیں اور اگر دوسری فیملیز کے ساتھ مل کر گفتگو کرنا چاہیں تو اس کی سہولت بھی موجود ہے۔اس حوالے سے ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کرس گارٹن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر اس ٹرمینل کے اضافے کے ساتھ اب اہلخانہ کے ساتھ سفر کرنے والوں کے لیے فلائٹ کا انتظار زحمت نہیں رہا بلکہ وہ اس وقت کو تفریح اور پکنک کے طور پر گزار سکتے ہیں۔ ہم ایئرپورٹ پر اس طرح کی مزید کئی تبدیلیاں لا رہے ہیں جو مسافروں کے لیے انتہائی دلکش ثابت ہوں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس