ایان علی کیس، رقم عزیر بلوچ، مطلوب افراد کی معاونت کیلئے بھی استعمال ہو سکتی تھی، تحقیقات میں شامل کیا جائے، حساس ادارے کا خط

ایان علی کیس، رقم عزیر بلوچ، مطلوب افراد کی معاونت کیلئے بھی استعمال ہو سکتی ...
ایان علی کیس، رقم عزیر بلوچ، مطلوب افراد کی معاونت کیلئے بھی استعمال ہو سکتی تھی، تحقیقات میں شامل کیا جائے، حساس ادارے کا خط

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس ادارے نے سپر ماڈل ایان علی کیس پر اپنے تحفظات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کرتے ہوئے تحقیقات میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے اور حساس ادارے کو بھی اس کی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردوں کی مالی امداد کیلئے استعمال ہو رہی رہے اور کرپشن سے اکٹھی کی گئی رقوم سے کراچی میں دہشت گرد گروپ فعال ہیں۔ متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ رقم عزیر بلوچ اور  مطلوب اشتہاریوں کی معاونت کیلئے بھی  استعمال ہو سکتی تھی اس لئے ایان علی کیس کی تحقیقات میں حساس ادارے کو بھی شامل کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد