لندن کی مصروف ترین شاہراہ پر سعودی شہری کی ایسی حرکت کہ گورے غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

لندن کی مصروف ترین شاہراہ پر سعودی شہری کی ایسی حرکت کہ گورے غصے سے آگ بگولہ ...
لندن کی مصروف ترین شاہراہ پر سعودی شہری کی ایسی حرکت کہ گورے غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عربی امیرزادوں نے لندن کے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔ دن بھر اپنی سپرکاروں میں ریسیں لگاتے، ہارن بجاتے اور بلند آواز میں موسیقی چلاتے نظر آتے ہیں لیکن اس بار تو ایک عربی امیر زادے نے حدہی کر دی۔ اس نے اپنی 1ملین پاؤنڈز(15کروڑ 91لاکھ روپے) کی سپرکار لندن کی مصروف ترین روڈ پر کھڑی کر کے دھلوانی شروع کر دی جس سے روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔سعودی باشندے نے حال ہی میں یہ کار سعودی عرب سے لندن منگوائی تھی اور کار پر دھول مٹی جمی ہوئی تھی لیکن مالک نے اسے کسی کارواشر کے پاس لیجانے کی بجائے سڑک پر کھڑی کرکے دھونے کو ترجیح دی جس سے سڑک پر چلنے والے برطانوی شہری اور بس ڈرائیورز لائن تبدیل کرکے آہستہ سے وہاں سے گزرتے رہے تاکہ ان کی بسیں یا گاڑیاں اس مہنگی کار کے ساتھ رگڑ نہ کھا جائیں۔ پاس سے پیدل گزرتے ہوئے برطانوی شہری بھی اس کار کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے رہے۔ بعض نے تو کتنی دیر تک وہاں کھڑے ہو کر کار کا مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں:عرب شہزادوں کی عیاشیاں، کروڑوں روپے فضول بات پر خرچ

مزید : ڈیلی بائیٹس