سعودی بادشاہ چھٹیوں پر فرانس پہنچ گئے، کتنی گاڑیاں اور لوگ ساتھ موجود، کیا کیا انتظامات کئے گئے؟ تفصیلات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

سعودی بادشاہ چھٹیوں پر فرانس پہنچ گئے، کتنی گاڑیاں اور لوگ ساتھ موجود، کیا ...
سعودی بادشاہ چھٹیوں پر فرانس پہنچ گئے، کتنی گاڑیاں اور لوگ ساتھ موجود، کیا کیا انتظامات کئے گئے؟ تفصیلات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان چھٹیاں منانے کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں، مہنگی ترین چھٹیوں کے لیے ان کے ساتھ کتنے لوگ سعودی عرب سے تشریف لائے اور ان کے لیے فرانس میں کیا کیا انتظامات کیے گئے، ان کے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ شاہ سلمان اپنے تقریباً 1ہزار مہمانوں، دوستوں اور خدام کے ہمراہ 2ہوائی جہازوں میں فرانس کے نائس ایئرپورٹ پر اترے اور وہاں سے لگژری کاروں میں سوار ہو کر سمندر کنارے اپنے ذاتی محل میں پہنچ گئے۔

مقامی سٹاف کے ارکان جو شاہ سلمان کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر مامور تھے، ان کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کی آمد سے ہفتوں قبل اس گھر کی تزئین کا کام شروع کر دیا گیا تھا اور اس کی کھڑکیاں تک تبدیل کر دی گئیں تاکہ وہ واضح طور پر کھڑکی سے باہر سمندر کا نظارہ کر سکیں۔ چند ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ شاہ سلمان نے اپنے اس محل کی بالکونی میں تختِ شاہی بھی بنوایا ہے۔

مقامی ڈرائیوروں کے مطابق شاہی وفد کوفرانس کی سیر کرانے اور بڑے ہوٹلوں میں کھانے کے لیے لیجانے کی غرض سے 400کاریں بک کی گئی ہیں۔شاہ سلمان کے ساتھ ان کے اہلخانہ، وزیر و مشیر، فوجی حکام و دیگر لوگ فرانس آئے ہیں، اس قدر شخصیات کے ایک ساتھ آنے کی وجہ سے اس علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اس ساحلی علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے جس سے مقامی شہری بیزار نظر آ رہے ہیں، دوسری طرف اس علاقے کے تاجروں اور کاروباری حضرات کی طرف سے سعودی فرماں روا کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ان کے کاروبار کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں سعودی امراء کے آنے سے انہیں کئی لاکھ ڈالر کا منافع ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس