وکلاءکا احترام اپنی جگہ ،قانون سے کوئی بالا تر نہیں ،سپریم کورٹ

وکلاءکا احترام اپنی جگہ ،قانون سے کوئی بالا تر نہیں ،سپریم کورٹ
وکلاءکا احترام اپنی جگہ ،قانون سے کوئی بالا تر نہیں ،سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے ضمانت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیر ضروری مقدمات دائر کرنے والے وکلا ءکو بھاری جرمانے ہونے چاہئیں،وکلا ءکا احترام اپنی جگہ مگر کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے بغیر کسی شہادت کے ملزم کے خلاف منشیات کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پولیس تفتیش کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں ،مقدمہ درست ہے یا غلط یہ دیکھنا ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔وکلا ءکا احترام اپنی جگہ مگر کیوں نہ غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے والے وکلا کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر ضروری درخواستیں دائر ہونے سے عدالتوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور ایسی درخواستیں عدلیہ کے ساتھ مذاق ہے ،عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید :

لاہور -