سیشن کورٹ :سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب

سیشن کورٹ :سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے ...
سیشن کورٹ :سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  • لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مظہرسلیم رامے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف فوج کے خلاف تقریر کرنے پر اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مغل پورہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت میں مغل پورہ کے رہائشی الیاس گجر نے اپنے وکیل شکیل احمد کی وساطت سے موقف اختیار کررکھا ہے کہ صدر پاکستان کے پاس بہت سے راز ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اپنی زبان نہیں کھول سکتا آصف علی زرداری نے فوج کے خلاف تقریرکرکے اور راز افشاں کرنے کی دھمکی دی جس سے انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ان کے زبان سے دھمکی آمیز تقریرسن کر اس کو دلی صدمہ ہوا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے ایس ایچ او تھانہ مغل پورہ سے یکم اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : لاہور