دو مقدمات میں بیوی کے قاتل سمیت 2مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

دو مقدمات میں بیوی کے قاتل سمیت 2مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی ...
دو مقدمات میں بیوی کے قاتل سمیت 2مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری ظفراقبال نے بیوی کوثرکے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم رمضان کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اسے مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔عدالت میں تھانہ ہنجروال پولیس نے مجرم محمد رمضان کے خلاف قتل کا چالان پیش کیا ،مجرم پر الزام تھا کہ اس نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کوثر بی بی کوچھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھاجس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔چالان عدالت میں ڈپٹی پراسکیوٹرمحمد شبیرخان نے پیش کیا ،چالان آنے پر فاضل جج نے مذکورہ مقدمہ کی باقاعدگی سے سماعت کی ۔گزشتہ روز عدالت نے وکلاءاورفریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم رمضان کو مذکورہ بالا سزاﺅں کا حکم سنا دیا ہے ،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا اگر مجرم جرمانہ ادا نہ کرے تو اسے مزید ایک سال قید کی سزابھگتنا ہو گی۔دوسرے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے قتل کے مجرم اکرم عرف کاما کو عمرقید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا ۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں عدالت پہلے ہی 2مجرموں اسلام اور رمضان کوعمر قید کی سزا کا حکم دے چکی ہے ۔عدالت میں ہڈیارہ پولیس نے سردارعلی کے قتل کیس میں اشتہاری ملزم محمد اکرم عرف کاما کو گرفتار کرکے اس کا چالان عدالت میں پیش کیا عدالت نے کیس کی دوبارہ سماعت کی اور ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت اس کیس میں پہلے ہی دو ملزمان اسلام اور رمضان کو عمر قید کی سزا دے چکی ہے ملزم اکرم عرف کاما دوران سماعت مفرور ہو گیا تھا جس کی حد تک عدالت نے کیس داخل دفتر کردیا تھا ،مجرم کے دوباہ گرفتار ہونے پر ملزم کو سزا سنا ئی گئی ہے،مذکورہ مجرموں کے کے خلاف 2006ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ کرکے سردارعلی کو قتل کردیا تھا۔

مزید : لاہور