انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکے پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کے مقدمہ کے پانچوں ملزم بری کردیئے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکے پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کے مقدمہ کے ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکے پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کے مقدمہ کے پانچوں ملزم بری کردیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کانسٹیبل محمد اکرم کو قتل کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان عامر سہیل، زبیر،رحیم گل، عبدالوحید اور شاہ جہاں زیب کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے۔ پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان کے خلاف 19اپریل 2014ءمیں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ناکے پر موجود کانسٹیبل محمد اکرم کو فائرنک کرکے ہلاک کردیا تھا۔ملزموں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا ،ان کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی ۔علاوہ ازیں شناخت پریڈ کے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے

مزید : لاہور