سول جج نے ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری کردیئے ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

سول جج نے ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری کردیئے ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
سول جج نے ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری کردیئے ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج سیف اللہ سوہل نے عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل کی پاداش میں ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے 12 ستمبرکوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ندیم احمد نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں ایل ڈی اے کے خلاف 6 لاکھ25 ہزار روپے کی ریکوری کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے مدعی کے حق میں ڈگری جاری کردی ،اس فیصلے کے خلاف ایل ڈی اے کی جانب سے اپیل دائرکی گئی جو خارج ہو گئی بعد ازاں ندیم احمد نے عدالتی احکامات کی تعمیل کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عدالتی بیلف کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ڈی جی ایل ڈی اے کو گرفتار کرکے12 ستمبر کو عدالت میں پیش کرے ۔

مزید :

لاہور -