55 سالہ ارب پتی نے شادی کرلی، لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر بہت سے مَردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے کیونکہ۔۔۔

55 سالہ ارب پتی نے شادی کرلی، لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر بہت سے مَردوں کی ...
55 سالہ ارب پتی نے شادی کرلی، لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر بہت سے مَردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے ایک 55سالہ ارب پتی شخص نے 18سالہ لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ یہ کوئی عام آدمی نہیں بلکہ اس کا شمار روس چند طاقتور ترین افراد میں ہوتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام ویلنٹن آئیوانوف ہے جو روسی کی سرکاری تیل کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے جس نے گزشتہ روز ماڈل الیزاویٹا ایڈامینکو سے شادی کی ہے۔ شادی کی تقریب فرانس میں ہوئی۔ ویلنٹن اور الیزا ویٹا اس وقت سے ایک دوسرے کے دوست ہیں جب الیزاویٹا کی عمر محض 14برس تھی۔

وہ سعودی ارب پتی جسے حسین ماڈل بیوی لے ڈوبی، مہنگی ترین طلاق کے دو ہفتے بعد ہی دنیا سے چل بسا

الیزاویٹا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی پرشکوہ تقریب اور اپنے لگژری لائف سٹائل کی کئی تصاویر شیئر کیں تاہم بعد میں ان میں سے کچھ ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ ان تصاویر میں ویلنٹن اور الیزاویٹا کو اکٹھے دکھایا گیا ہے۔ روسی اشاعتی ادارے پراسپیکٹ نے بھی ان کی شادی کی خبر شائع کی ہے۔ دونوں کچھ عرصے سے سنگا پور میں مقیم ہیں۔لوگ ان کی عمر کے فرق کے باعث شروع سے ہی ان کے رشتے پرتنقید کرتے آ رہے ہیں تاہم الیزاویٹا کچھ عرصہ قبل ان نقادوں پر برس پڑی۔

اس نے ویلنٹن کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”تنقید کرنے والوں کو کچھ ذہنی بلوغت کا ثبوت دینا چاہیے۔ اگر تم لوگ سمجھتے ہوئے کہ ہر ماڈل کھلی پیسٹری کی طرح ہے تو آپ کو اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے۔ ضروری نہیں کہ اگر کوئی کم عمر لڑکی کسی بڑی عمر کے مرد سے تعلق استوار کرتی ہے تو وہ بدکردار ہی ہو اور یہ بھی ضروری نہیں کہ اگر کوئی بڑی عمر کا مرد کسی کم عمر لڑکی سے تعلق بناتا ہے تو وہ پیسوں کے عوض مطلب نکال رہا ہے۔تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ عمر کے فرق کے باوجود بھی مرد اور عورت میں محبت ہو سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -