اسرائیل نے بھارتی نیوی کو 3 ہزار جدید ریڈ ار مہیا کر دیئے

اسرائیل نے بھارتی نیوی کو 3 ہزار جدید ریڈ ار مہیا کر دیئے
اسرائیل نے بھارتی نیوی کو 3 ہزار جدید ریڈ ار مہیا کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرچی(ویب ڈیسک)اسرائیل نے بھارتی نیوی کو 3 ہزار جدید ریڈار مہیا کر دیئے۔ اسرائیل نے بھارتی نیوی کو معاہدہ 2014 کے تحت 3 ہزار سیون سٹار 101 نئے ریڈار دیدیے ہیں۔روزنامہ جنگ نے  ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ  بدھ کے روز اسرائیلی ملٹری اتاشی برائے دہلی نے بھارتی نیوی کو 3 ہزار ریڈار حوالے کیے ، کہا جارہا ہے کہ ان اسرائیلی ریڈاروں سے بھارتی نیوی اپنے دشمن کی سرگرمیوں کا وقت سے پہلے پتہ لگا سکے گی، بھارتی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے جنگ کو بتایا کہ اسرائیل نے جنوری 2016 کے تیار کردہ ریڈار بھارتی نیوی کو دے دیئے ہیں، کہا جارہا ہے کہ دو ارکا کے بحری اڈے پر نئے ریڈار لگانے کی تقریب ہوئی ہے۔

مزید :

کراچی -