ذوالفقار علی کی پھانسی روکے جانے پر مال روڈ پر اہل خانہ کا جشن

ذوالفقار علی کی پھانسی روکے جانے پر مال روڈ پر اہل خانہ کا جشن

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈو نیشیامیں سزائے موت رکنے پر ذوالفقا علی کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے ۔تفصیل کے مطابق ذوالفقار علی کی سزائے موت کے فیصلے پر گزشتہ کئی دنوں سے پریشان اہل خانہ کو جب سزا رکنے کی خبر ملی تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔ اہل خانہ نے لاہور کے مال روڈ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور جوانوں نے ڈھول کی تھا پ پھر بھنگڑے ڈالے ۔ان کے اہل خانہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی کی زندگی بچانے پر میڈ یا ،عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی ۔‎

مزید :

قومی -