انڈو نیشیا میں 3غیر ملکیوں سمیت 4افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی

انڈو نیشیا میں 3غیر ملکیوں سمیت 4افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے ...
انڈو نیشیا میں 3غیر ملکیوں سمیت 4افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈو نیشیا کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ تین غیر ملکیوں سمیت چار افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 14افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی جن میں سے چار افراد کی سزا پر عملد ر آمد کیا جا چکا ہے جبکہ 10افرادکی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیاہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے فیصلے پر عملد رآمد انڈو نیشیا کے ایک جزیرے پر کیا گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستانی ذوالفقار علی کو بھی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن پاکستانی میڈ یا ،حکومت اور بین الاقوامی دباو پر ان کی سز ا پر عملد رآمد نہیں کیا گیا ۔‎

مزید :

قومی -