چین کے صنعتی منافع میں جون کے دوران 5.1فیصد اضافہ
بیجنگ(اے پی پی) چین کے صنعتی منافع میں رواں سال جون کے دوران 5.1فیصد اضافہ ہوا۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جون کے دوران صنعتی منافع 616.31 ارب یوآن رہا جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں5.1فیصد زائد ہے۔ ماہرین کے مطابق صنعتی منافع میں اضافہ سے کارپوریٹ سیکٹرمیں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کے موثر نتائج کی عکاسی ہوتی ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کان کنی کے شعبے کے منافع میں 83.6فیصد کمی ہوئی جبکہ پہلی ششماہی کے دوران مجموعی منافع 30کھرب یوآن رہا ۔
جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں6.2فیصد زائد ہے۔