مالی سال 2015.16ء کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار 16.65فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی گیارہ مہینوں کے دوران موٹر سائیکلوں کی قومی پیداوار میں 16.65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز کی ملکی پیداوار 1.87 ملین یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی پیداوار کا حجم 1.61 ملین یونٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران موٹر سائیکلز کی قومی پیداوار میں 16فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔