پہلی ششماہی کے دوران ایف ایف سی کو 4.9 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع
اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال 2015ء کی پہلی ششماہی کے دوران فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ( ایف ایف سی) نے 4.9 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل کیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.85 روپے رہی ہے۔ ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پہلی ششماہی کے لئے 1.55 روپے فی حصص کی کیش ڈیوڈینڈ کی منظوری دی ہے۔ ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ کمپنی کی کارکردگی توقعات سے کہیں بہتر رہی ہے۔