پاک سوزو کی موٹرز کا برازیل میں مڈایئر ڈیلرز کانفرنس کاانعقاد
لاہور(پ ر) برازیل کے شہر روڈ ی جنیرو میں پاک سوزوکی کی موٹرز نے اپنے مڈایئر ڈیلرز کانفرنس کا شاندارانعقاد کیا۔کانفرنس میں پاکستان بھر سے 90ڈیلرز نے شرکت کی اور پاک سوزوکی موٹرز کے ایم ڈی یرو فیومی نگاؤ نے بھی خصوصی طور پر شرک کی۔پاکستان سے نمبر ون ڈیلر کا اعزاز سوزوکی ٹاؤن شپ موٹرز نے حاصل کیا۔واضح رہے کہ سوزوکی ٹاؤن شپ موٹرز ڈائمنڈ ہولڈنگز اور ڈائمنڈ پینٹس کا حصہ ہے۔سوزوکی ٹاؤن شپ موٹرز کے سی ای او میر شعیب احمد نے پاک سوزوکی موٹرز کے ایم ڈی ہیرو فیومی سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے ورکرز کی محنت کی بدولت سوزوکی ٹاؤن شپ موٹرز اس مقام تک پہنچی ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے عزت سے نوازا