سند فاؤنڈیشن میں 2روزہ بلڈ کیمپ کا افتتاح صدر ہال روڈ نے کیا

سند فاؤنڈیشن میں 2روزہ بلڈ کیمپ کا افتتاح صدر ہال روڈ نے کیا

  

لاہور(پ ر) صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود گزشتہ روزاپنی ٹیم اور تاجران ہال روڈ کے ہمراہ سُندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج تھیلے سیمیا ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کے لئے 2روزہ بلڈ کیمپ کا افتتاح کیا جس میں ہال روڈ کی تاجر برادری اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے سُندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج تھیلے، سیمیا،ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی زندگیوں کا چراغ روشن رکھنے کے لئے خون کے 710بیگ عطیہ کئے۔مذکورہ بلڈ کیمپ کے اظہار تشکر کے لئے چیئرمین سُندس فاؤنڈیشن منو بھائی مریض بچوں اور اسٹاف کے ہمراہ ہال روڈ پر اکھٹے ہوئے اور ایک ریلی کا انعقاد کیا،اس موقع پر میڈیا اور ہال روڈ کی تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزید :

کامرس -