بھارت میں چینی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بھارت میں چینی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

  

نئی دہلی( آن لائن ) بھارت میں چینی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اورچینی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تاہم سویا بین اور سویا آئل کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران چینی کے رواں سال اکتوبرمیں ترسیل کے معاہدے 1.1فیصد اضافے سے 3870بھارتی روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے جبکہ اس سے قبل چینی کے نرخ 3889 فی سو کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ماہرین کے مطابق چینی کے نرخوں میں اضافہ اگست میں ہندو فیسٹول میں چینی کی مانگ میں اضافہ کی وجہ ہے دوسری جانب رپورٹ کے مطابق سویابین کے نرخوں میں کمی آئی ہے

اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 1.6فیصد کمی کے ساتھ 3628 فی سو کلو گرا م میں طے پائے ( ر ا ش د )#/s#

مزید :

کامرس -