پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی

  

کراچی( آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس مزید 265 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 700 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرکا کہنا ہے کہ اچھے مالی نتائج پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز میں خریداری دیکھی جارہی ہے جس سے مارکیٹ سرمائے میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔سیاسی استحکام ،فارن انفلوز کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں مزید 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کای گیا جسے ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 700 کی نئی بلند سطح بھی عبور کرگیا۔

مزید :

کامرس -