مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے 40 تا 45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے ، محکمہ زراعت

مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے 40 تا 45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے ، محکمہ ...

  

راولپنڈی/ اسلام آباد( آن لائن )جڑی بوٹیاں مکئی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کے اگنے اوربروقت تلفی نہ کرنے کی صورت میں مکئی کی پیداوار میں 20 سے 25 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے فصل اگنے سے 6 ہفتے بعد تک کا عرصہ نہایت اہم ہوتا ہے۔ مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے 40 تا 45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے تاکہ مکئی کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔جڑی بوٹیاں نہ صرف روشنی ، خوراک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں بلکہ مکئی کے پودوں کی نسبت 2 سے 3 گنا تیزی کے ساتھ ان کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مکئی کی جڑی بوٹیوں میں چوڑے پتوں والی باتھو، کرنڈ، لیہلی، چولائی، جنگلی پالک ، دودھک، قلفہ ، بھکڑا ، چبڑ، اٹ سٹ ، درانک ، مکو، جنگلی ہالوں وغیرہ اور نوکیلے پتوں والی گھاس نما جڑی بوٹیاں ڈیلا، کھبل گھاس، سوانکی گھاس، مدھانہ گھاس، دمب گھاس، بانسی گھاس اور کارا بارا شامل ہیں۔

مکئی کے کاشتکار ان جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے غیر کیمیائی طریقہ انسداد اور کیمیائی طریقہ اختیار کریں۔ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال ان کی قسم اور تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورے سے کریں۔۔#/s#

مزید :

کامرس -