رائیونڈ میں غیر قانونی بس سٹینڈ ز ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، شہری پریشان

رائیونڈ میں غیر قانونی بس سٹینڈ ز ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، شہری پریشان

  

رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ سٹی میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ ،ویگن اور بس اسٹینڈ قائم ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم کم عمر نا تجربہ کار رکشہ ڈرائیور ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد کو مارنے کے علاوہ ہزاروں کو اپا ہج بنا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ مانگا روڈ ،سندر روڈ ،کوٹ رادھا کشن روڈ ،قصور روڈ اور لاہور روڈپر انتظامیہ کی آشیرباد سے غیر قانونی سٹینڈ قائم ہو چکے ہیں جن سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے جگا کی صورت میں اکٹھے کئے جا تے ہیں اور لاکھوں روپے منتھلی بھی وصول کی جا تی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے لاکھوں روپے خرچ کرکے جنرل بس سٹینڈ ز کی تعمیر کروائی لیکن وہ ورکشاپس کا روپ دھار چکے ہیں اور جگہ جگہ غیر قانونی سٹینڈوں کی بھر مار ہوچکی ہے جس کو ختم کرنا مقامی انتظامیہ کے بس کی بات نہیں ۔ سیاسی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -