اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 8روپے تک اضافہ

اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 8روپے تک اضافہ

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق آلو کچا چھلکا 41، آلو شوگر فری 27، آلو سٹور20، پیاز20، ٹماٹر 66، لہسن دیسی 206، لہسن چائنہ 250،ادرک چائنہ 64 اور بینگن 48 روپے کلو میں فروخت ہوئے۔ اسی طرح کھیرا 50، کریلے 69، پالک 20، دیسی ٹینڈے 84، لیموں دیسی 69، میتھی 62، بند گوبھی 66، پھول گوبھی 63 اور گھیا کدو 48 روپے کلو میں فروخت ہوا۔آم کچے 35روپے کلو،سبزمرچ 66، شملہ مرچ 77، اروی62، بھنڈی 79، مٹر 147، مولی 25، گھیا توری 27، گاجر دیسی 51، گاجر چائنہ 37، ساگ 20، لسوڑھے 33، پھلیاں 69 اور شلجم کی قیمت 45 روپے فی کلوگرام متعین کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں نہ ملنے پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -