صفائی کے ناقص انتظامات پر تاج محل اور لیاقت سویٹس سربمہر
لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد خام مال برآمد ہونے پر تاج محل اور لیاقت سویٹس سربمہر کردیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسرعمیر فاروق کہتے ہیں کہ وارننگ کے باوجود صفائی کے انتظامات بہتر نہیں کیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی گلبرگ ٹاؤن کے فوڈ سیفٹی آفیسرعمیر فاروق کی سربراہی میں لیاقت آباد مین بازار میں کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ نے تاج محل اور لیاقت سویٹس کو سربمہر کردیا۔عمیر فاروق نے کہاکہ ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتازکی ہدایت پرکارروائی کی گئی ۔۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں دکانوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے جبکہ مٹھائیوں میں استعمال ہونیوالے رنگ اور خام مال کو خراب فریزر میں رکھا گیا تھا، اسی طرح کیڑے مارادویات بھی مٹھائیوں کے ساتھ رکھی پائی گئیں۔