پرائس مجسٹریٹوں کے 1020مقامات پر چھاپے،106گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 1020مقامات پر چھاپے،106گرفتار

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1020مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر30 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ29,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،59افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر106افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے29افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -