پنجاب حکومت نے نااہلیوں کے سابق ریکارڈ توڑ دیے،اعجاز چودھری
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجا ب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نا اہلیوں اور نا کامیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں صوبائی حکومت دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہی دن دیہاڑے لاہور سمیت صوبے بھر میں بچوں کے اغواء اور فائرنگ کے واقعات صوبائی حکومت اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے صوبے بھر میں لا قانیونیت ، چوری ڈاکے اور اغواء برائے تاوان ، چھوٹی بچیوں سے زیادتیوں کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، گڈ گورنس کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہ لاہور کی عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر صوبے کی عوام کا خدا ہی حافظ ہے۔
،شہباز شریف کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں ، انہوں نے کہا کہ اغواء ہونے والے کئی بچوں کو قتل کر دیا گیا ،لیکن حکومت اور انتظامیہ کو کوئی ہوش نہیں آیا ،صوبائی حکومت رٹ قائم کرنے میں بے بس ہو چکی ہے لاہور شہر میں ہر طرف خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، صوبے میں کرپشن اور لو ٹ مار عروج پر ہے ،لاہور کی بڑی شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ، انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ اچھا کا راگ الاپ رہا ہے ،مائیں اور بچے سخت اذیت کا شکار ہے معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ، حکمران بچوں کے معمالات میں سنجیدہ نہیں ، صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ریلوے کے گوداموں میں سے بڑے پیمانے پر مال چوری ہونے کے واقعات کے ذمہ دار وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ہیں۔