چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے رواں سال 3420بچے والدین کے سپرد کئے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے رواں سال 3420بچے والدین کے سپرد کئے

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسکنگ ٹیم کی جانب سے گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ نے پنجاب بھر میں رواں سال 2016ء میں یکم جنوری سے اب تک مجموعی طور پر 3420بچوں کو ان کے والدین تک پہنچایا۔لاہور میں 686، فیصل آباد میں 481، گوجرانوالہ میں 727،ملتان میں 445، راولپنڈی میں 602، سیالکوٹ میں 338 اور بہاولپور میں 141بچوں کو والدین تک پہنچایا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف اضلاع میں دفاتر میں ابھی 147بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش جاری ہے۔یہ۔

تمام بچے چائلڈپروٹیکشن بیورو کے مختلف دفتر میں موجود ہیں۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ گھر سے بھاگے یا گمشدہ بچوں کے بارے میں معلومات یا فوری اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر دی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -