جماعت اسلامی آج مسجد شہداء کے باہر کشمیر مارچ کے حوالے سے کیمپ لگائیگی

جماعت اسلامی آج مسجد شہداء کے باہر کشمیر مارچ کے حوالے سے کیمپ لگائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ لاہور کے زیر اہتمام آج بروزجمعتہ المبارک مسجد شہدا مال روڈ پر کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور "آزادی کشمیر مارچ "کے حوالے سے کیمپ لگا یا جائے گا ۔کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی رہنماء کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، ملک شاہد اسلم، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ سلمان بٹ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، وائس چیئرمین چوہدری عبدالقیوم گجر، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعز یز عابد و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ آج اپنے خطبات میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے عوام کو بیدار کریں اور" آزادی کشمیر مارچ"میں شرکت کی اپیل کریں تاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے بربر یت اور ظلم کے جو پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان کے خلاف عالمی سطح پر اس مارچ کے ذریعے پاکستانی عوام کی طرف سے احتجاج کرکے پوری دنیا کو واضح پیغام پہنچایا جائے کہ پاکستانی عوام کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی پاکستان سے الحاق کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں لہذاہمارے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے بارے میں مودی سرکار سے دوٹو ک بات کریں