دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا گیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)دنیا بھر میں گزشتہ روز ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا گیا۔اس حوالے سے شالا مار ہسپتال میں شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیور سینٹر اور شعبہ بزنس ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ اور آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میںآنے والے مریضوں کو ہسپتال کے تجربہ کارڈاکٹروں نے مفت طبی مشورے دیئے اور ہیپا ٹائٹس کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائیں۔ مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی اور سی کی مفت سکر یننگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔اس کے علاوہ ہیپا ٹائٹس کے دیگر ٹیسٹوں پر 30فیصد رعایت کی سہولت بھی دی گئی۔ شالامار ہسپتال کے چوہدری احمد سعید آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچر کے دوران گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیور سینٹر کے انچارج ڈاکٹر ہارون یوسف ،ڈاکٹر معید احمد اور ڈاکٹر افتخار یوسف نے شرکاء کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کے پانی کا صاف نہ ہونا ہے جبکہ اس کے علاوہ شیونگ بلیڈز ،دانتوں کے علاج کے دوران غیرآلودہ اوزاروں کے استعمال اور بغیر سکریننگ کے خون کی منتقلی سے ہیپاٹائٹس ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر حضر ات نے لیکچر کے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔اس موقع پر جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عرفان علی سید بھی موجود تھے۔