شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصا ص طلب کرنا ورثا ء کا حق ہے،صاحبزادہ حامد رضا

شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصا ص طلب کرنا ورثا ء کا حق ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص طلب کرنا ورثاء کا شرعی حق ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنے گی۔ ’’چورو ملک کی جان چھوڑو تحریک ‘‘ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر پور ی قوم غمزدہ ہے۔ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے۔

کراچی میں امن کیلئے رینجرز کے اختیارات بحال کئے جائیں۔ فوج کی قربانیوں پر قو م کو فخر ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بارہ مئی کے سانحے کے مجرموں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -