انجمن تاجران کا وفد چیف ایگزیکٹو لیسکو کے ساتھ ملاقات کرے گا

انجمن تاجران کا وفد چیف ایگزیکٹو لیسکو کے ساتھ ملاقات کرے گا

  

لاہور (پ ر)انجمن تاجران لاہور نے لیسکو کی ناقص کارکردگی پر احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے ملاقات کر کے مسائل انکے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ روز انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت شاہ عالم مارکیٹ میں اجلاس ہوا جس میں شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدر ایوب بٹ ، نائب صدر ھاشم شہباز ، شو مارکیٹ کے صدر محمود الحسن، چیئرمین پاسااعجاز خان ، ملک صابر،ملک رضوان، انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر سعید مغل،حاجی ریاض محمود،شیخ جاوید صدیق،شیخ عباس، کامران خادم بٹ، محمد اصغر،فیصل بٹ ودیگر عہدیداران نے شرکت کی، انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت شہر بھر کے بازاروں میں لیسکو کی تاروں کے جال بنے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں کبھی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ جاتی ہے اور کبھی کسی کا ہاتھ چھو جائے تو وہ جھلس جاتا ہے تاجروں تے متعدد بار لیسکو حکام کو تنصیبات درست کرنے کیلئے درخواستیں بھی دی ہیں مگر آج تک کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -