’ لاہور انٹر نیشنل کا نفرنس آن کلچر ‘‘کا کا میاب انعقاد،رانا مشہود سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت

’ لاہور انٹر نیشنل کا نفرنس آن کلچر ‘‘کا کا میاب انعقاد،رانا مشہود سمیت ...

  

لاہور (پ ر)پہلی’’ لاہور انٹر نیشنل کا نفرنس آن کلچر ‘‘کا کا میاب انعقاد۔طالبِ علموں کی بھرپوردلچسپی اور بڑی تعداد میں شرکت ،یوتھ ریولوشن کلین (وائے آر سی) ، اربن یونٹ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور آسٹریلین ہائی کمیشن کے اشتراک سے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں پہلی’’ لاہور انٹر نیشنل کا نفرنس آن کلچر ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں، آسٹریلین ہائی کمیشنر مارگریٹ ایڈ م سن، ایم این اے شائستہ پرویز ملک ،عبداللہ خان سنبل کمشنر لاہور ،سلیمہ ہاشمی سابق پرنسپل این سی اے، مسٹر پیٹر سی ای او کلچرل انفیوژن او رنوی بالا چندرن ریجنل کوآرڈییٹر ایشیا پیسفک ریجن نے شرکت کی۔کانفرس کا موضوع پاکستان کے مثبت کلچر کو اُجاگر کرنا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ وائے آر سی سے چوہدری رضوان ورک ، ماہا،اسفند یار، طاہر خٹک اور اربن یونٹ سے میمونہ ارسلان بھٹی، عطاء لرحمن ،غضنفر عباس اور عثمان ضیاء نے بھی کانفرنس میں شمولیت کی۔

لاہور کے کلچر کے ساتھ ساتھ دُنیا بھر کے مشہور شہروں کے کلچر ز پہ معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ویڈیو ڈاکیومینٹریز کے ساتھ ساتھ پریزنٹیشنز اور ثقافتی پینٹنگز بھی پیش کی گئیں تاکہ مثبت کلچر کے ذریعے ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے ۔ میڈیا اینڈ کلچر، ملٹی کلچرل سٹیز اور کلچر کی اہمیت پہ سوال جواب بھی کئے گئے۔میڈیا سے سہیل وڑائچ اور اجمل جامی نے بھی شرکت کی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیے۔ کانفرنس کے دوسرے روز پاکستا ن کے کلچر کی اہمیت پہ سیشنز کا انعقاد کیا گیا جسے نوجوان طالبِ علموں نے خوب سراہا۔پشاور سے آرمی پبلک سکول کے بچوں نے خصوصی پینٹنگز بھی کانفرنس کے لئے بھجوائیں۔جنھیں شرکاء نے بہت پسندکیا۔کانفرنس کے اختتام پہ اربن یونٹ کے سی ای او ڈاکٹر ناصر جاوید نے پاکستانی ثقافت کی اہمیت پہ زور دیا اور مستقبل میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ وائے آر سی کو مبارکباد دی اور سب شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔اس بات کی اُمید کی جا رہی ہے کہ اگلے سال ’’ لاہور انٹر نیشنل کا نفرنس آن کلچر ‘‘ آسٹریلیا میں منعقد کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -