لاہور( پ ر)مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری نصیر احمد واسا ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران واسا ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ مضبوط ریونیوریکوری اداروں کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتی ہے۔ واسا ریونیو سٹاف اپنا قبلہ درست کرکے واساکے ریکوری ٹارگٹ پورے ریونیو ڈائریکٹوریٹ کو فعال بنائیں۔ڈائریکٹر ریونیو افتخارالدین نعیم نے ایم ڈی واسا کو بتایاکہ ریکوری اہداف کو پور ا کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔جس کے ثمرات بہت جلد حا صل ہونگے، بلوں کی ترسیل کو سو فیصد ممکن بنایا جائے گا۔بل نہ ملنے کی شکایت پر متعلقہ عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ایسے نادہندگان جنھوں نے واسا کا بل کھبی ادا نہ کیا ہو اور وہ سمجھتے ہوں کہ وہ واسا کے حدود میں نہیں اب انھیں بھی بل ادا کرنا پڑے گا۔
ایسی پرانی پراپرٹیز جن پر دوبل آرہے ہیں یا جو پراپرٹیز ایک سے زائد حصوں میں تقسیم ہو چکی ہیں ان کو چیک کرکے پرانے بل ختم کر نئی پراپرٹیز پر میٹرڈ کنکشن کے ذریعے بل وصول کیے جائیں گے ،غیر قانونی ۔تعمیراتی۔کمرشل کنکشنوں کی چیکنگ کے لیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ریونیو نے بتایا کہ ہر علاقے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیوہفتے میں پندرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیوہفتے میں تیس پراپرٹی دہندگان کو چیک کرے گا جبکہ آر ایف آئی روزانہ نادہندگان کو چیک کرے گا اور شہر میں چیکنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔غفلت کے مر تکب عملہ کو سخت سزا دی جائیگی۔