ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیم کی آٹو مارکیٹ بادامی باغ کے صدر انجمن تاجران سے ملاقات

ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیم کی آٹو مارکیٹ بادامی باغ کے صدر انجمن تاجران سے ملاقات

  

لاہور( جنرل رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) بلال مصطفی سید کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیم نے آٹو مارکیٹ بادامی باغ کے صدر انجمن تاجران وقار احمد میاں سے ملاقات کی اور مارکیٹ میں صفائی سے متعلق مسائل پر تبادلہ ء خیال کیا۔ ایل ڈبلیوایم سی ٹیم نے مارکیٹ انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر مارکیٹ کے مکمل سروے کے بعد مفصل صفائی پلان تیار کیا جائے گا جس کو انتظامیہ کے باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی اور مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایم ڈی اایل ڈبلیو ایم سی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈیسڑیز کا دورہ کیا اور وہاں موجود تاجروں اور کاروباری حلقے کے صفائی سے متعلق مسائل سنے اور انہیں یقین دہائی کرائی کہ ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیم موقع پر پہنچ کر مکمل سروے کے بعد جامع حکمت عملی مرتب کرکے روزانہ کی بنیاد پر صفائی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایل ڈبلیوایم سی کی آپریشنل اور کمیونیکیشن ٹیم نے صدر انجمن تاجرا ن بادامی باغ آٹو مارکیٹ اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور یقین دہائی کرائی کے ایک ہفتے کے اندر جامع پلان تیار کرنے کے بعد مارکیٹ انتظامیہ کی معاونت سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنز آصف اقبال، سینئر منیجر آپریشنز سہیل ملک، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور ، اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشن رحمان راشد اوراسسٹنٹ منیجر آپریشنز سعد طلال موجود تھے۔ مزیدبراں ایل ڈبلیوایم سی نے انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد صفائی آپریشن کیا اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کی ۔ڈی سلٹنگ سیکریٹری انجمن تاجران انارکلی کی خصوصی درخواست پر کی گئی۔ آپریشن میں 25ورکرز اور مشینری نے حصہ لیا جس کے دوران 1ٹن سے زائد سلٹ ٹھکانے لگائی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -