مدینہ منورہ کا تقدس پامال کرنیوالے جہنم کا ایندھن بنیں گے،مولانا عزیزالرحمن

مدینہ منورہ کا تقدس پامال کرنیوالے جہنم کا ایندھن بنیں گے،مولانا عزیزالرحمن

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیزنے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اسلامیان عالم کا مرکز محبت ہے۔ مدینہ نور کی بستی اور رحمتوں کی آماجگاہ ہے۔ مدینہ منورہ کا تقدس پامال کرنے والے جہنم کا ایندھن بنیں گے۔ کائنات کا امن مدینہ کی بستی سے وابستہ ہے۔ اربوں مسلمانوں کے دل مدینہ کی مٹی کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارعلماء کرام نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مکہ اور حرم مدینہ کی سیکیورٹی کیلئے عالم اسلام کی مشترکہ سیکیورٹی فورس تشکیل دی جائے۔ مدینہ منورہ خوشبوؤں کا دوست اورعافیت کا گوشہ برکت ہے۔ مدینہ کی صبحیں حیات نو کا پیغام بانٹی ہیں۔ مسجد نبوی کے باہر دھماکہ کرکے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا گیا ہے۔ حرم مدینہ کے تقدس کی نگہبانی کیلئے ہر قربانی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی محبت بڑی قوی اور مستحکم محبت ہے۔ مدینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدت و محبتوں کا مرکزہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -