تعلیمی وظائف سے نئی نسل کا فائدہ ہورہا ہے،رانا بابر حسین
لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے تعلیمی فنڈ سے لاکھوں ہونہار بچے اور بچیاں اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہی ہیں۔ تعلیمی فنڈ کے وظائف کے ذریعے کوئی ڈاکٹر بن رہا ہے تو کوئی انجینئر اور کوئی بینکر اور ماہر اقتصادیات بن کر ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگراموں کے ذریعے بھی غریب خاندانوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے صوبے بھر کے ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاکھوں لیپ ٹاپ طلبا و طالبات میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ ماضی کے پنجاب کے حکمرانوں نے 40 کروڑ روپے کا سیکرٹ فنڈ قائم کیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ فنڈ کہاں خرچ کیا گیا۔ اسی طرح ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی گئی۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کیلئے احتساب کا کڑا نظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل کی برآمدات پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہیں۔ سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت، ملائشیا، ترکی، اردن، مصر اور دیگر کئی ممالک تعلیمی لحاظ سے ہم آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر رونے دھونے کی بجائے ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے ۔