مسلمان خد ا کی بندگی اور حضور نبی کریم کی غلامی کا راستہ اختیار کریں، سید حسین شاہ

مسلمان خد ا کی بندگی اور حضور نبی کریم کی غلامی کا راستہ اختیار کریں، سید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان خد ا کی بندگی اور حضور نبی کریم کی غلامی کا راستہ اختیار کریں۔ ہماری زندگی کی مشکلات قرآن سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ اطاعت الٰہی اور اطاعت رسول کے ذریعے ہی زندگی کو قابل رشک بنایا جاسکتا ہے۔دینی فرائض کی ادائیگی میں ہی پر سکون زندگی کا راز پوشیدہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تفسیر القر آن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اخلاق حسنہ اہل ایمان کا امتیازی نشان ہے۔شرم وحیاء جزو ایمان اور وصف انسانی ہے۔ مسلمان دین کی راہ سے ہٹنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ مغرب کی ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اسلام صر ف غم ذات ہی نہیں سکھاتا بلکہ غم انسانیت کا سبق بھی دیتا ہے۔اپنا من اپنے خالق اور اپنا تن مخلوق کیلئے مصروف رکھنا ہی رضائے الٰہی کا سبب بن سکتا ہے۔نحوستوں سے نجات کیلئے دلوں کو یاد الٰہی سے آباد کرنا ہوگا۔ گناہوں اور برائیوں سے بچنے کا نام تقویٰ ہے۔محبت صالح اورہدایت قر آنی سے ہی قلبی بصیرت مل سکتی ہے۔