آرمی چیف ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،جاوید اقبال

آرمی چیف ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیا اور دو دن دور نہیں جب پاک فوج کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی جے بٹ، محمد عمران ، محمد ساجد عمر ، حاجی عطامحمد، محمد عرفان عاشر، خالد پرویز، محمد اکرم، ماحر جاویدبٹ، حسیب جٹ، حافظ وارث سمیت جنرل راحیل شریف لورز فورم کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی کراچی شہر پاکستان کا دل ہے اور کروڑوں لوگوں کا روزگار اس شہر سے وابستہ ہے۔

، کراچی شہر کی بدامنی میں نام نہاد سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ملک بھر کی بدامنی میں سیاسی جماعتیں ہی ملوث ہیں اس لئے اس ملک کے رکھوالے پاک فوج کے جوان ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اب پاک فوج ہی ملک سے بھتہ خوری ، دہشت گردی اور اغواء جیسی وارداتوں کو ختم کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔