دفا ع حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ایوب صفدر
لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا ایوب صفدر نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ اسلامی ممالک کیخلاف ہونے والی سازشوں کیخلاف امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔
پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس 31جولائی کوچیمبر آف کامرس گوجرانوالہ میں ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی قائدین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے قائدین خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔انتظامی کمیٹی میں پروفیسر حافظ محمد عبد اللہ ، چوہدری اصغر باجوہ،حافظ امجد محمود معاویہ،رانا محمد کفیل خان،حکیم سلطان محمود،قاری عمر فاروق کے نام شامل ہیں۔