پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس کل ہوگا
لاہور( خبرنگار) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ و اجلاسِ عام کل مورخہ 30جولائی کو ہوگا۔اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر محمد اجمل شادکریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا سیکرٹری جنرل رائے خالد بشیر نے جاری کردیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا تقرر اور طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے دستور کے مطابق سابق صدر 30مئی کو بطور ہیڈ ماسٹر ترقی پانے کے بعدایسوسی ایشن کے بنیادی رکن نہیں رہے جس کی بنا پر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔