پاکستان کی خبر پر ایکشن،رشوت میں ملوث رجسٹری محرر واہگہ ٹاؤن معطل

پاکستان کی خبر پر ایکشن،رشوت میں ملوث رجسٹری محرر واہگہ ٹاؤن معطل

  

لاہور(عامر بٹ سے)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،ڈی سی او لاہور نے رشوت وصولی میں ملوث رجسٹری محرر واہگہ ٹاؤن کو معطل کرتے ہوئے مبینہ ویڈیوں کی روشنی میں تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور اسفند یار بلوچ کو ضلع لاہور کی رجسٹریشن برانچوں کی فیس بک اور بہی دستاویزات کی چیکنگ کی ہدایات بھی کر دی۔ذرائع نے اس ضمن میں اطلاعات دی تھیں کہ صوبائی دارالحکومت کی تمام رجسٹریشن برانچوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے گین ٹیکس کی وصولی کے لئے عرصہ مدت پانچ سال مقرر کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے اعلان پر ہی رشوت وصولی عام ہو گئی تھی۔

خاص طور پر واہگہ ٹاؤن کے رجسٹری محرر حافظ ندیم نے وفاقی حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد منہ مانگی رشوت وصولی کرنا شروع کر دی تھی اور ایک رجسٹری کی پاسنگ کے لئے ہزاروں روپے رشو ت طلب کر رہا تھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -