یوسی 172کے مکینوں کا گندے پانی کے خلاف مظاہرہ،سینہ کوبی

یوسی 172کے مکینوں کا گندے پانی کے خلاف مظاہرہ،سینہ کوبی

  

پ ر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل 172 محمد نگر کے رہائشیوں نے سیوریج کی بندش کیخلاف گندے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،اہل علاقہ نے کہاکہ اگر سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ مظاہرین نے محکمہ واسا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہوئے سینہ کوبی کی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ موسم گرما ہو سرما یہاں ہر وقت سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جسکے باعث اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین نے بتایا کہ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث لوگ یہاں سے اپنے گھر فروخت کر کے دوسرے علاقوں میں جارہے ہیں جبکہ مہمان آنے سے پہلے نکاسی آب کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ سیوریج کے پانی کے باعث بچے تعلیم کے حصول کیلئے نہیں جا سکتے جبکہ سیوریج کے گندے پانی کی بدبو اور گندگی سے لوگوں کا گھروں میں رہنا محال ہو گیا ہے۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -