بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عامر حسن
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے اس وقت لاہور شہر میں ہر طرف خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، صوبے میں کرپشن اور لو ٹ مار عروج پر ہے ،لاہور کی بڑی شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ اچھا کا راگ الاپ رہا ہے ،مائیں اور بچے سخت اذیت کا شکار ہے معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ، حکمران بچوں کے معمالات میں سنجیدہ نہیں ، صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آج صوبے پنجاب میں سب سے بد ترین حالات ہے اصل حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اغواء ہونے والے بچوں کو فوری بازیاب کروایا جائے اور اغواء میں ملوث گروہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔