100شہروں کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری

100شہروں کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری

  

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال2016کے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نیانٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے ملک بھرکے 100 شہروں میں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کیا ہے اور داخلہ فارمز کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کواولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالج کے اعلی تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد اور انٹرمیڈیٹ نتائج 2015میں پنجاب بورڈز اورفیڈرل بورڈ میں150پوزیشنزکا حصول ہے اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداداس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کاطریقہ کار بہترین ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -