مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیڈک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن کا دورہ یو ای ٹی

مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیڈک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن کا دورہ یو ای ٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیڈک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان لمیٹڈسید رضا عباس شاہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ملاقات کی۔ملاقات کا بنیادی مقصد تحقیقی مصنوعات، پروسیسنگ کے مراحل، جدید تکنیکی مہارتوں اور ادارے کے شعبہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی کمرشلائزیشن کی کاوشوں میں معاون اور مددگار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس حوالے دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیڈک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان لمیٹیڈ سید رضا عباس شاہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔