مثالی انسانی معاشرہ کے قیام میں قانون کا احترام لازم ہے، قمرالاسلام راجہ

مثالی انسانی معاشرہ کے قیام میں قانون کا احترام لازم ہے، قمرالاسلام راجہ

  

لاہور(خبرنگار) چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر مبنی مثالی انسانی معاشرہ کے قیام میں قانون کے احترام سے آراستہ سماجی روےئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی معاشرہ میں پرُامن بقائے باہمی ،برداشت اور رواداری کی سنہری روایات صدیوں سے موجود ہیں۔ اس سماجی پس منظر نے جمہوریت کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہمیں چاہیے کہ قانون کا احترام کرکے مثالی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے بھرتی شدہ سٹاف کو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے غربت اور وسائل کی کمی کا شکار20لاکھ سے زائد گھرانوں تک علم کا اجالا پہنچا کر اہم ذمہ دار ی پوری کی ہے۔

جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اس طرح عوامی حقوق کا موثر تحفظ ممکن ہوتا ہے۔ ان اصولوں کا بنیادی مقصد لوگوں کے سماجی رویوں کو قانون کے مطابق ڈھالنا ہے۔ اس طرح معاشرے کو ریگولیٹ کرنے میں بھی آسانی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جمہوریت کو مقصد حیات بنا کر قوموں نے ترقی کی ہے اور بے وسیلہ طبقات وخواتین اور بچوں کے انفرادی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی میکنزم تشکیل دے کر تما م طبقات فکر کو قومی دھارے میںآگے لایا گیا ہے۔دوسری جانب سماجی مساوات سے ہر فرد کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ برابر کا شہری ہے۔اس طرح جمہوری نظام کی بنیادی سطح پر ترویج ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پولیس کے حوالے سے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -