مستحقین کو امداد نہایت شفاف طریقہ سے انکی دہلیزتک پہنچائی جائے گی،حافظ محمد ایاز

مستحقین کو امداد نہایت شفاف طریقہ سے انکی دہلیزتک پہنچائی جائے گی،حافظ محمد ...

  

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز کے وژیرن کے مطابق مستحقین کی امداد کی نہایت صاف اور شفاف طریقہ سے انکی دہلیزتک پہنچائی جائے گی۔ اپنی کمیٹی کے گزشتہ دور میں بھی ہمیشہ غریبوں ،محتاجوں اور بیواوں کو ترجیی بنیادوں پرمالی امداد فراہم کرکے نام کمایا ہے ۔اپنے آئندہ دور میں بھی دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنی دنیاوی اور آخروی زندگی کوسنوارناچاہتاہوں ۔ ان خیالات کااظہار تومنتخب چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی صدر)لاہورنے ملتان چونگی ہرواقع ضلعی دفترمیں نومنتخب ممبران کمیٹی اور ملازمین سے تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ایاز نے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ضلعی کمیٹی محمد امین ڈوگرچوہدری سکندرحیات گھمن ،محمد اسحاق ،محمد طارق ملک اور محترمہ زاہدہ پروین سمیت دیگرممبران کمیٹی نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -