جعلی دوائی کی فروخت،چیف ڈرگ انسپکٹر سے 28اگست کو رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف ڈرگ انسپکٹر سے 28اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں وائل کیرکمپنی کے ڈیلر عبدالشکورشیخ نے درخواست دی کہ لاہور کے میڈیکل سٹوروں پر وٹامن کی جعلی سنٹرم گولیاں فروخت کی جا رہی ہیں اس سے ان کی کمپنی کی ساکھ خراب ہو رہی ہے استدعا ہے کہ جعلی سنٹرم وٹامن کی گولیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے چیف ڈرگ انسپکٹر کو فوری طلب کرلیا۔
عدالت نے ڈرگ انسپکٹر کو حکم دیا کہ وہ میڈیکل سٹوروں کا سروے کریں کیاواقعی جعلی گولیاں فروخت ہو رہی ہیہیں اگر ہو رہی ہیں تو فوری کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کریں عدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو 28اگست کو طلب کرلیاہے۔