الخدمت فاؤنڈیشن کا 100 رضا کاروں کی مدد سے سیالکوٹ میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز

الخدمت فاؤنڈیشن کا 100 رضا کاروں کی مدد سے سیالکوٹ میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) حالیہ شدید بارشوں سے جموں سے متصل نالہ ایک میں شگاف پڑنے سے سیالکوٹ کی 3 یونین کونسلوں سمیت 86 دیہات زیر آب آ گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل اکرام الحق سبحانی کے مطابق نالے میں شگاف سے سیالکوٹ شہر کی یونین کونسل نیکا پورہ، کشنا والا کوٹھااور شفیع کا بھٹہ زیر آب آ گئی ہیں۔جبکہ ہجوات کے مقام پر 86 دیہات میں بھی پانی آنے سے گھروں اور فصلوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے اسی صورتحال کے پیش نظر 100 رضاکاروں اور 5گاڑیوں کی مدد سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔



سیکرٹری الخدمت پنجاب نے بتایا کہ پانی آنے کے باعث کھانا بنانے کی سہولت ختم ہو چکی ہے جس کے پیش نظر الخدمت ابتدائی طور پر 2400 متاثرین کو ناشتے سمیت 2 وقت کا کھانا اور صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔