بیٹے کی جان کو خطرہ،والدہ کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

بیٹے کی جان کو خطرہ،والدہ کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بیٹے کی جان کو خطرہ،والدہ بیٹے کے تحفظ کے لئے ماری ماری پھرنے لگی،اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی تنویر سلطانہ بی بی نے کہا کہ اس کے بیٹوں علی جواد اور مرزا علی اسد کو حامد سرور اور عابد سرور کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ لین دین کے تنازہ پر کئی سالوں سے مذکورہ اشخاص کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے اس کا ایک بیٹامرزا علی اسد لندن رہنے پر مجبور ہے،بیٹے کی واپسی کی صورت میں اس کی جان کو خطرہ ہے۔خاتون نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس کے بیٹوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔